آزاد امیدوار فضل محمود کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 240 (بہاولنگر) سے آزاد امیدوار فضل محمود کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
سپریم کورٹ میں فضل محمود کے کاغزات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ممتاز احمد مہاروی نے دائر کی تھی۔
پی ٹی آئی امیدوار نے درخواست میں مقوف اپنایا کہ فضل محمود کے کاغزات نامزدگی جعلی ڈگری کی بنا پر 2008 میں مسترد ہو چکے ہیں اور فضل محمود کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔
عدالت نے ان کا موقف سننے کے بعد ریمارکس دیے کہ اب الیکشن روکنا تو مشکل ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امیدوار کو نااہل کرنے سے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کرنا پڑے گی جس سے مسائل پیدا ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فضل محمود کی کامیابی عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگی۔