انتخابات کے بعد بھی تبدیلی کی کوئی توقع نہیں، مزدور طبقہ
کوئٹہ: باچاخان چوک پر مختلف امیدواروں کے ہزاروں چھوٹے بڑے انتخابی بینرز تلے تپتی دھوپ میں روزگار کے منتظر مزدوروں نے کہا کہ انتخابات تو ہوتے رہتے ہیں مگر مزدور کی تقدیر بدلنے کی کسی نے کوشش نہیں کی۔
بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ان مزدوروں کہنا ہے کہ گزشتہ حکومتوں کی تمام تر خامیوں کے باوجود وہ ووٹ کو قومی امانت سمجھ کر استعمال کریں گے۔
مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار 25 جولائی سے پہلے ان کو اپنے متعلقہ حلقے تک پہچانے کے اقدامات کریں کیونکہ وہ خود اپنی جیب سے سفری اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔