• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

‘دلبر’ رقص نے مراکشی ڈانسر کیلئے بھارت میں دروازے کھول دیے

شائع July 19, 2018
—فوٹو: نورا فتیحی انسٹاگرام
—فوٹو: نورا فتیحی انسٹاگرام

انڈو موراکین کینڈین نژاد ڈانسر نورا فتیحی جو متعدد عرب گانوں میں اپنے جلوے دکھا چکی ہیں، وہ حال ہی میں ایک بولی وڈ گانے میں عرب اسٹائل میں ہندی ڈانس کرتی دکھائی دی تھیں۔

26 سالہ نورا فتیحی اگرچہ 2014 سے بھارت کی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، تاہم حال ہی میں جان ابراہم کی آنے والی فلم ‘ستیہ میو جیتے’ کے گانے ’دلبر دلبر‘ میں ان کے شاندار رقص نے انہیں بولی وڈ میں مقبول بنادیا ہے۔

نورا فتیحی کے گانے ‘دلبر‘ کو رواں ماہ 3 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے ابتدائی 24 گھنٹوں کے اندر 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

اب تک اس گانے کو 11 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور یہ گانا پاکستان، بھارت اور خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک میں متعدد دن تک یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں بھی شامل رہا۔

اگرچہ ستیہ میو جیتے‘ کو آئندہ ماہ اگست میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم فلم کے گانے نے ابھی سے ہی دھوم مچادی ہے۔

اس گانے میں شاندار ڈانس دکھانے کے بعد اب خبریں ہیں کہ نورا فتیحی سلمان خان کی آنے والی میگا بجٹ فلم ‘بھارت’ میں بھی خصوصی آئٹم گانے پر رقص کرتی دکھائی دیں گی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ نورا فتیحی بھارت میں بھی آئٹم سانگ پر ڈانس کرتی دکھائی دیں گی۔

—فوٹو: نورا فتیحی انسٹاگرام
—فوٹو: نورا فتیحی انسٹاگرام

رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ نورا فتیحی کے آئٹم گانے میں سلمان خان بھی پرفارمنس کریں گے یا نہیں، تاہم اطلاعات ہیں کہ انڈو موراکین کینڈین ڈانسر فلم میں اپنے رقص کا جادو دکھاتی نظر آئیں گی۔

علاوہ ازیں ڈی این اے انڈیا نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ نورا فتیحی بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی آنے والی فلم ‘بازار’ میں بھی آئٹم گانے پر رقص کرتی دکھائی دیں گی۔

رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اور چترگندا سنگھ کی اس فلم کے لیے نورا فتیحی خصوصی گانے میں رقص کریں گی، اس گانے کو فلم کی پروموشن کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

اسی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نورا فتیحی بولی وڈ کی ایک اور فلم ‘سٹری‘ میں بھی آئٹم سانگ کرتی نظر آئیں گی۔

راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی فلم ’سٹر’ کی شوٹنگ بھی جاری ہے، اس فلم کا پہلا ٹریلر جون میں جاری کیا گیا تھا۔

‘دلبر‘ میں شاندار پرفارمنس کے علاوہ بھی نورا فتیحی متعدد عربی اور فارسی گانوں پر شاندار رقص کر چکی ہیں۔

—فوٹو: نورا فتیحی انسٹاگرام
—فوٹو: نورا فتیحی انسٹاگرام

نورا فتیحی نے 2014 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ اینیمل ہارر فلم ‘رور: ٹائیگرز آف سندربنس‘ سے بھارت میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

نورا فتیحی نے مجموعی طور 15 بھارتی فلموں میں جلوے دکھائے ہیں، جن میں سے زیادہ تر میں انہوں نے آئٹم گانوں پر پرفارمنس کی ہے، جب کہ متعدد فلموں میں مختصر کردار ادا کیے۔

جان ابراہم کی فلم میں گانے کرنے کے بعد وہ سلمان خان اور سیف علی خان کی فلموں کے گانوں میں بھی ڈانس پرفارمنس کریں گی۔

نورا فتیحی کا نام اداکارہ نیہا دھوپیا کے شوہر اداکار انگت بیدی سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔

ماضی میں ان دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے انگت بیدی کو پہنچاننے سے ہی انکار کردیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

riz Jul 20, 2018 02:52am
she also appeared in some other songs,, Hardy Sandhu famous song Naah Naah

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024