• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

سری دیوی کی بیٹی نے پہلی فلم والدہ کے نام کردی

شائع July 19, 2018
—فائل فوٹو: دکن کیرونیکل
—فائل فوٹو: دکن کیرونیکل

بولی وڈ کی آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی 25 سالہ بیٹی کی پہلی فلم ‘دھڑک’ 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔

اس فلم کے حوالے سے جھانوی کپور کی والدہ سری دیوی گزشتہ برس اپنی آخری فلم ‘موم’ کی تشہیر کے دوران کہ چکی تھی کہ وہ اپنی بیٹی کی پہلی فلم کی تشہیر خود کریں گے۔

لیکن بدقسمتی سے اپنی بیٹی کی پہلی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی وہ رواں برس 24 فروری کو دبئی کے ایک نجی ہوٹل میں باتھ ٹب میں نہانے کے دوران ڈوبنے سے چل بسی تھیں۔

اپنی والدہ کے چل بسنے کے 5 ماہ بعد اب جھانوی کپور کی پہلی فلم ایک دن بعد بھارت سمیت دنیا کے مختلف سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

تاہم اطلاعات ہیں کہ اس فلم کو جھانوی کپور نے اپنے والدہ کے نام کردیا ہے۔

دکن کیرونیکل کی رپورٹ کے مطابق جھانوی کپور نے اپنے فلم ڈیبیو پر والدہ کے نام خصوصی نوٹ لکھا ہے، جو ان کی فلم میں شامل کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق جھانوی کپور کی جانب سے لکھا گیا جذباتی نوٹ ان کی فلم کی ابتداء میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جھانوی کی بولی وڈ میں ’دھڑک‘ کے ساتھ باقاعدہ انٹری

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ نوٹ کتنا طویل ہوگا، تاہم امکان ہے کہ یہ مختصر اور انتہائی جذباتی ہوگا، عین ممکن ہے کہ جھانوی کپور ویڈیو کی صورت میں اسے پڑھتی نظر آئیں، تاہم اس کا پتہ 20 جولائی کے بعد فلم کی ریلیز ہوتے ہی ہوگا۔

اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جھانوی کپور نے کہا کہ ‘دھڑک‘ بولی وڈ کی روایتی فلموں سے ہٹ کر ہے، اسے بولی وڈ کا تسلسل قرار نہیں دیا جاسکتا۔

جھانوی کپور نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے فلم میں کالج کی طالبہ کا کردار ادا کیا ہے، جو ریاست راجستھان کے شہر ادیپور کے اعلیٰ گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، تاہم انہیں کالج میں عام لڑکے سے پیار ہوجاتا ہے۔

جھانوی کپور کے مطابق ہر بولی وڈ فلم میں اگرچہ پیار اور ذاتوں کی اونچ نیچ کو دکھایا جاتا ہے، تاہم بعض فلموں کا اختتام شاندار ہوتا ہے، جن میں لڑکی اور لڑکے کے والدین ہر چیز بھلا کر اپنی اولاد کی محبت کی خاطر راضی ہوجاتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق تاہم ان کی فلم میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے، بلکہ ان کی فلم کا اختتام خوفناک ہے۔

خیال رہے کہ ‘دھڑک’ مراٹھی زبان میں بننے والی فلم ‘سیرت’ ریمیک ہے، جس کی پروڈکشن کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن نے کی ہے۔

’دھڑک‘ کی ہدایات ششانک کھیتن نے دی ہے،جس میں شاہد کپور کے سوتیلے بھائی اشان کھاتر 25 سالہ جھانوی کپور سے رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024