پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) میں نظریاتی فرق ہے بھی یا نہیں؟
حقیقت یہ ہے کہ نظریاتی خلا میں شہروں پر توجہ رکھنے والی اور اشرافیہ کے ہاتھوں میں موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان غیر کاسمیٹک فرق ہمیشہ معمولی سا رہے گا۔
لوگ کرپشن پر پی ٹی آئی کی توجہ اور مسلم لیگ ن کی انفراسٹرکچر پر توجہ کے بارے میں نا ختم ہونے والی بحثیں کر سکتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم استعداد اور مالیات کے حوالے سے موجودہ وسائل کو دیکھیں تو دفتر میں آنے کے بعد دونوں سیاسی جماعتوں کی معاشی اور سماجی پالیسیوں میں زیادہ فرق نہیں ہوگا۔
باقی اس بات کا اطمینان رکھیں کہ اگر کچھ ہفتے بعد جب پی ٹی آئی حکومت میں اپنا قدم رکھے گی، تو یہ اپنے ابتدائی چند سال ویسے ہی گزارے گی جیسا کہ پاکستانی تاریخ میں ہر حکومت نے گزارا ہے، یعنی ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے نمٹنا، جس کی وجہ سے عمومی طور پر مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے اور معاشی ترقی میں کمی ہوتی ہے۔
دونوں جماعتوں کے درمیان فرق سے متعلق یہاں جانیے