• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
Live Election 2018

الیکشن کوئی کھیل تماشا نہیں، شاہد خاقان عباسی

شائع July 19, 2018

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 25 جولائی کو حیران کن نتائج دے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کوئی کھیل تماشا نہیں، جو ووٹ آپ کو دینا ہے اسی نے ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بجلی کے بحران کو چیلنج سمجھ کر قابو پایا اور 5 سال میں 11 ہزار میگا واٹ بجلی کامزید اضافہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے سب سے بہترین پاور پلانٹس پاکستان میں لگے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گیس کے بحران پر بھی قابو پایا۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے 5سال میں کوئی تعمیری بات نہیں کی۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024