‘انتخابات متنازع ہوئے تو بدنامی آنے والے وزیر اعظم کی ہوگی’
اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اور 54 سے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے امیدوار اور نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم نے انتخابی مہم میں رکاوٹوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف کمشنر کی سربراہی میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ قبل از انتخابات دھاندلی کر رہی ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد کے دفتر کے باہر میاں اسلم کی سربراہی میں کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
میاں اسلم کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد سے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اور الیکشن کا ماحول بننے نہیں دیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مقامی الیکشن افسران، پولیس اور سادہ کپڑوں میں افراد ایم ایم اے کے کارکنان کو ہراساں کرتے ہیں، آئین پاکستان اور بنیادی حقوق کی پامالی کے بعد کیا الیکشن منصفانہ ہوں گے۔
رہنماایم ایم اے کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار اور انتظامیہ کہتے ہیں کہ ہمیں اوپر سے آرڈر آیا ہے، اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ نہ بدلا تو سخت ردعمل دیں گے۔
رپورٹ: جاوید حسین
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔