• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Election 2018

چترال:پی پی پی کے امیدوار سےسوال کرنے والا سلاخوں کے پیچھے چلاگیا

شائع July 18, 2018

پاکستان میں انتخابی مہم کے دوران سیاسی نمائندوں سے ان کی ماضی کی کارکردگی کے حوالے سے سوالات کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی دوران خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ایک شہری کو یہ سوال مہنگا پڑ گیا اور اسے تھانے میں بند کردیا گیا۔

شہری زار بہار کا کہنا ہے کہ ’میں نے ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ایک سیاسی لیڈر سے اس کی گزشتہ کارکردگی کے حوالے سے سوال کیا، ان کے حامیوں کو یہ سوال پسند نہیں آیا اور مجھے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا‘۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے غلام محمد اور ان کے حامیوں نے ان پر تشدد کیا اور جھوٹا مقدمہ درج کیا۔

شہری نے سوال کیا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے؟

رپورٹ: سراج الدین

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024