• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کترینہ ’بھارت‘ سے باہر

شائع July 16, 2018 اپ ڈیٹ July 17, 2018
فوٹو/ فائل
فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف بہت جلد سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں پریانکا کے ساتھ کام کرنے جارہی تھیں، تاہم فلم ساز نے اس فلم کا اسکرپٹ تبدئل کرتے ہوئے کترینہ کا کردار مختصر کردیا، جس کے بعد وہ اس فلم میں کام نہیں کریں گی۔

ہندوستان ٹائمز نے کترینہ سے ان کی آنے والی فلموں کے حوالے سے سوال کیا، جس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ فلم ’بھارت‘ میں کام نہیں کررہی۔

کترینہ کے مطابق وہ اس وقت اپنی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ مکمل کررہی ہیں، جو دسمبر میں ریلیز ہوگی، جس کے بعد وہ ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی ڈانسنگ فلم ’اے بی سی ڈی 3‘ میں ورن دھون کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: ’بھارت‘ میں پریانکا کا کترینہ اور دیشا سے مقابلہ

کترینہ نے فلم بھارت سے باہر ہونے کی وجہ خود کو آفر ہونے والا غیر متاثر کن کردار ٹھرایا۔

اداکارہ نے قبل فلم سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے بتایا کہ فلم ساز نے اسکرپٹ تبدیل کرتے ہوئے کترینہ کیف کا کردار مختصر کردیا تھا۔

جس کے بعد مکمل ٹیم نے یہ فیصلہ کیا کہ اس مختصر کردار کے لیے کترینہ کیف جیسی بڑی اداکارہ کو سائن کرنے کے بجائے وہ کسی اور کو کاسٹ کریں۔

جبکہ کترینہ کیف نے بھی فلم ساز کے اس فیصلہ کا ساتھ دیا۔

یاد رہے کہ ہدایت کار علی عباس ظفر نے اعلان کیا تھا کہ ان کی 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بھارت‘ میں کوئی اور نہیں بلکہ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا سلمان خان کی ’بھارت‘ کا سب سے اہم حصہ

فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔

رپورٹس تھیں کہ فلم میں پریانکا کے ساتھ کترینہ کیف، تبو اور دیشا پٹانی بھی موجود ہیں۔

تاہم اب کترینہ اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔

اس فلم میں 60 سال کا دور دکھایا جائے گا، جس میں سلمان خان 5 الگ انداز کے لکس میں نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024