• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی میں متحدہ مجلس عمل کا سیاسی طاقت کا مظاہرہ

شائع July 16, 2018

کراچی میں گزشتہ روز مزار قائد سے ملحقہ باغ جناح میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) نے انتخابی جلسے کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں مذہبی جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں مغرب اور امریکا کے تسلط کو قبول نہیں کرسکتے۔

ملک میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالت کے نااہل کو نااہل کہتے ہیں حالانکہ جو جان کو تحفظ نہ دے سکے وہ بھی نااہل ہے۔

امیر جماعت اسلامی اور رہنما ایم ایم اے سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی (پی پی پی) اسلامی نظریات کی حفاظت میں ناکام رہی ہیں اور جب ہم اسلامی مملکت کی بات کرتے ہیں تو طرح طرح کے سوالات کیے جاتے ہیں۔

اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا جس میں مولانا عبدالغفور حیدری، انس نورانی، حافظ نعیم الرحمٰن شامل تھے۔

متحدہ مجلس عمل کے انتخابی جلسے کے لیے خوبصورت اسٹیج تیار کیا گیا، جس پر انتخابی نشان کتاب واضح  ہے—فوٹو: فیس بک

امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور متحدہ مجلس عمل کراچی کے صدر حافظ نعیم الرحمٰن انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جلسہ گاہ میں موجود ہیں —فوٹو: بشکریہ فیس بک

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے فضل الرحمٰن معانقہ کرتے ہوئے—فوٹو: بشکریہ فیس بک

جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما انس نورانی، علامہ شبیر حسن میثمی سے ملاقات کررہے ہیں—فوٹو:  بشکریہ فیس بک

سندھ بھر سے کارکنان جلسے میں شرکت کے لیے باغ جناح کراچی پہنچے—فوٹو:  بشکریہ فیس بک

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کارکنان سے خطاب کررہے ہیں —فوٹو:  بشکریہ فیس بک

جلسے سے ایم ایم اے متعدد اہم رہنماؤں نے خطاب کیا— فوٹو:   بشکریہ فیس بک

ایم ایم اے کے انتخابی نشان ’کتاب‘ والے جھنڈے جلسہ گاہ میں لہرا رہے ہیں —فوٹو:  بشکریہ فیس بک

متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمٰن جلسے سے خطاب کررہے ہیں —فوٹو:  بشکریہ فیس بک

جلسے میں شریک کارکنان اپنے رہنماؤں کا خطاب سن رہے ہیں—فوٹو:  بشکریہ فیس بک

ایم ایم اے کے کارکنان کی بڑی تعداد جلسے میں شریک ہے —فوٹو:  بشکریہ فیس بک