مردان کے لوگوں میں نئے پاکستان کیلئے جوش و خروش
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی مہم کے لیے خیبرپختونخوا کے شہر مردان کا دورہ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مردان کے عوام نئے پاکستان کے لیے پُر جوش ہیں۔
عمران خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان اپنی گاڑی میں بیٹھ کر بڑی تعداد میں سڑک کنارے کھڑے حامیوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔
Passion of the people for Naya Pakistan in the streets of Mardan. pic.twitter.com/zoEqBSMV4R
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 14, 2018
پاکستان میں 25 جولائی قریب آتے ہی الیکشن کے لیے انتخابی مہمات زور پکڑتی جارہی ہیں اور تمام ہی جماعتیں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے اور ووٹ کے حصول کے لیے اجتماعات کر رہی ہیں۔