• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

غزہ: اسرائیل کی بمباری سے 2 نوجوان جاں بحق

شائع July 15, 2018
—فوٹو:اے پی
—فوٹو:اے پی
—فوٹو:اے پی
—فوٹو:اے پی

غزہ میں اسرائیلی کی فضائی کارروائی میں دو نوجوان جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی گئی فضائی کارروائی میں دونوجوان جاں بحق ہوئے اور 10 دیگر شہری زخمی بھی ہوئے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگی جہازوں نے حماس کے پولیس اور سیکیورٹی کمپاؤنڈ کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت پر دوپہر کے وقت 4 بم گرائے۔

خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان گزشہ کئی ماہ سے شدید جاری کشدگی ہے اور اس دوران جانی نقصان کا یہ ایک تازہ واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فورسز کا غزہ میں 25 مقامات پر فضائی حملہ

گزشتہ ماہ 20 جون کو سرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی پر موجود فلسطینی علاقوں میں 25 مقامات پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

قبل ازیں 4 جون کو پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے ہوئے اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی نرس رازان النجار کی نمازِ جنازہ کے بعد مشتعل مظاہرین اور دیگر مقامات پر صیہونی فوج نے شدید گولہ باری کی تھی۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

یاد رہے کہ 2014 میں اسرائیلی افواج نے غزہ کی ساحلی پٹی پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 2 ہزار 2 سو زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے تھے۔

غزہ میں تقریباً 20 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں جس کی اکثریت ان لوگوں پر مشتمل ہے جو موجودہ اسرائیل کے قیام کے لیے ان علاقوں سے دربدر کیے گئے تھے، اس خطے پر تقریباً ایک دہائی سے حماس کی گرفت ہے جس کی اس عرصے میں اسرائیل کے ساتھ 3 باقاعدہ جنگیں بھی ہوچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024