• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ومبلڈن: نڈال، سرینا ولیمز کو شکست، جوکووچ فائنل میں

شائع July 15, 2018
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

ومبلڈن اوپن ٹینس کے سنسنی خیز مرحلے میں عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال کوسیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا اور ویمنز کے فائنل میں سرینا ولیمز کو اینجلیق کربرنے زیر کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لندن میں کھیلے جارہے سال کے تیسرے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں سربیا کے اسٹار نوواک جوکووچ نے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر 2015 کے بعد پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

جوکووچ اور رافیل نڈال کے درمیان مقابلہ 5 گھنٹے اور 16 منٹس تک جاری رہا تاہم جوکووچ نے 3-2 سیٹس سے کامیابی حاصل کر لی۔

جوکووچ نے رافیل نڈال کو 6-4، 3-6، 7-6، 3-6 اور 10-8 سے شکست دے دی۔

مزید پڑھیں:ومبلڈن کی تاریخ کے دوسرے طویل ترین میچ میں اینڈرسن فاتح

فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کیون اینڈرسن سے ہو گا جنھوں نے گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں امریکا کے جان اسنر کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے ہرایا تھا۔

اینڈرسن اور اسنر کے درمیان سیمی فائنل ومبلڈن کی تاریخ کا طویل ترین سیمی فائنل میچ تھا جو کہ 6 گھنٹے اور 35 منٹ تک جاری رہا تھا۔

ویمنز فائنل میں سریناولیمز کو شکست

ویمنز سنگلز کے فائنل میں جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر نے ٹائٹل فیورٹ سرینا ولیمز کو شکست دے کر کیریئر کا تیسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کر لیا۔

ویمنز سنگل فائنل میں اینجلیق کربر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپین سرینا ولیمز کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور 6-3 سے شکست دے دی۔

خیال رہے کہ اینجلیق کربر نے اس سے قبل آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024