جیپ والوں کا انتخابی نشان بوٹ پالش ہونا چاہیے تھا، پرویز رشید
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیپ کے نشان لینے والوں سے بہتر ہے کہ امیدوار بوٹ پالش کا نشان لے لیتے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آج جو کچھ ہورہا اس کی ذمہ دار نگراں حکومت ہے، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کیوں گرفتاریاں کر رہے ہیں یہ بھی بتا دیں۔
انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب گرفتار کرنے والوں کے بارے میں بتانے میں کیون کترا رہے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جیپ والوں کا انتخابی نشان بوٹ پالش کا ہونا چاہیے تھا۔