• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

زینب قتل کیس: ‘صدر مملکت مجرم عمران کی معافی کی اپیل مسترد کردیں’

شائع July 12, 2018

لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں ریپ کے بعد قتل کی جانے والی 6 سالہ بچی زینب کے والد محمد امین نے صدر مملکت ممنون حسین سے سزائے موت کے مجرم عمران کی معافی کی اپیل کو رد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

درخواست ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری کی وساطت سے صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: زینب کے والد کا نجی ٹی وی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ قصور میں ریپ کے بعد قتل کی جانے والی 6 سالہ بچی زینب کے کیس میں لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 17 فروری 2018 کو قتل کے جرم میں عمران علی کو 4 مرتبہ سزائے موت، تاحیات اور 7 سالہ قید کے علاوہ 41 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

جس کے بعد زینب قتل کیس کے مجرم عمران نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی لیکن لاہور ہائی کورٹ نے مجرم عمران کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلے برقرار رکھا۔

بعدازاں 12 جون کو سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس میں مجرم عمران کی جانب سے سزائے موت کے خلاف کی گئی اپیل بھی خارج کردی تھی۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا زینب کی زندگی پر بننے والی فلم پر نوٹس

زنیب کے والد نے صدر مملکت کو بھجوائی گئی درخواست میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ، عمران علی کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت اپیل پر جلد فیصلہ کریں تاکہ مجرم کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024