• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سوات میں طالبان کا تباہ کردہ بدھا کا مجسمہ بحال

شائع July 12, 2018

سوات میں پہاڑ پر تراشے گئے 7ویں صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والے بدھا کے مجسمے کو بحال کردیا گیا، اسے 2007 میں پاکستانی طالبان نے تباہ کردیا تھا۔

ہمالیہ کے دامن میں واقع سوات کے علاقے جہان آباد میں بدھ مت سے تعلق رکھنے والے کئی آثار قدیمہ موجود ہیں جنہیں اطالوی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے بحال کیا جارہا ہے، جس کے بعد یہاں سیاحوں کی آمد میں اضافہ متوقع ہے۔

بدھا مجسمے کے مرمتی کام کا آغاز 2012 میں کیا گیا اور اس کے لیے خاص طور پر لیبارٹری میں لیزر ٹیکنالوجی اور پرانی تصاویر کی مدد سے 3D نمونہ تیار کیا گیا۔

خیال رہے کہ اطالوی آرکیالوجی کا مشن 1955 سے سوات میں آثار قدیمہ کی بحالی کے کام سر انجام دے رہا ہے جبکہ اطالوی حکومت گزشتہ 5 سال کے دوران سوات کے تاریخی ورثے کی بحالی کے لیے 29 لاکھ ڈالر خرچ کرچکی ہے۔

سوات کے علاقے مینگورہ میں قائم یہ گنبد نما بدھ اسٹوپا کئی صدی پرانا ہے—فوٹو: اے ایف پی

پہاڑ پر تراشے گئے بدھا کے تاریخی مجسمے کے پاس سے راہگیر گزر رہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی

میوزیم میں رکھے گئے نوادرات کی صفائی کا عمل جاری ہے—فوٹو:اے ایف پی

اطالوی ماہر آثار قدیمہ پتھروں پر تراشے گئے مجسموں کے بارے میں بتا رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

پاک فوج کے اہلکار 7 ویں صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والے بدھا کے مجسمے کی حفاظت پر تعینات ہیں—فوٹو: اے ایف پی

پہاڑ پر تراشا گیا بدھا کا یہ مجسمہ 6 میٹر یعنی تقریباً 20 فٹ بلند ہے—فوٹو:اے ایف پی

ماہر آثار قدیمہ تاریخی مقام سے جمع کیے گئے ٹکڑوں کو حفاظت سے رکھ رہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی

سوات میں تاریخی مقام کی نشاندہی کرنے والا بورڈ آویزاں ہے، پس منظر میں بدھ اسٹوپا بھی موجود ہے—فوٹو: اے ایف پی

تاریخی مجمسے کے سامنے اطالوی ماہر آثار قدیمہ اور پاکستانی تاریخ دان محو گفتگو ہیں—فوٹو:اے ایف پی

سوات میں موجود آثار قدیمہ کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اہلکار چاک و چوبند کھڑا ہے—فوٹو: اے ایف پی