• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

نوازشریف! نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا،عمران خان

شائع July 8, 2018
—فوٹو:ڈٓان نیوز
—فوٹو:ڈٓان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے نوازشریف! نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا۔

ایبٹ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 25 جولائی کو قوم پاکستان کےروشن مستقبل کا فیصلہ کرےگی، باریاں لینے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پرلاکھڑا کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چارٹرآف ڈیموکریسی پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں ایک مک مکا تھا، دونوں جماعتیں اقتدار میں پیسے بنانے آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 27 ہزار ارب روپے کا مقروض ہے جبکہ 10سال پہلے پاکستان پر 6 ہزار ارب روپے قرض تھا کیونکہ حکمرانوں نے پیسہ بنانے کے لیے کرپٹ لوگ اداروں میں بٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں:کیپٹن (ر) محمد صفدر گرفتاری دینے کیلئے لیاقت باغ پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انیوں نے کہا کہ اطلاع ہے کہ باپ بیٹی جمعہ کو واپس پاکستان آرہے ہیں بسم اللہ ضرور آئیں لیکن نواز شریف! خدا کے واسطے نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہیں کرنا، نیلسن منڈیلا نے اپنی قوم کی آزادی کے لیے 27 سال جیل میں گزارے کیونکہ وہ عظیم آدمی تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستانی عوام کے پیسے لندن میں 16 کمپنیوں میں رکھے اور جب اُن سے جواب مانگا گیا تو وہ کہتے ہیں کہ میرے خرچے زیادہ ہیں تو آپ کو اس سے کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسہ چوری کیا ہے اور منڈیلا بنتے ہیں، ہاتھ ایسے ہلا رہے ہیں کہ کوئی معرکہ مارا ہو، باپ بیٹی معصوم بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن(ر) صفدر ایسے گرفتاری دے رہے ہیں جیسے کشمیر فتح کرکے آئے ہیں۔

خیال رہے کیپٹن (ر) نیب کو گرفتاری دینے کے لیے مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے رہنماؤں اور کارکنان کی ایک بڑی ریلی کے ہمرا آئے تھے۔

دوسری جانب مریم نواز نے گزشتہ روز سوشل میڈیا میں اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ڈاکٹرز والدہ کی طبیعت کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے اس لیے ہم جمعہ (13 جولائی) کو واپس آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025