• KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:21pm
  • LHR: Maghrib 6:39pm Isha 8:07pm
  • ISB: Maghrib 6:48pm Isha 8:19pm
  • KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:21pm
  • LHR: Maghrib 6:39pm Isha 8:07pm
  • ISB: Maghrib 6:48pm Isha 8:19pm
Live Election 2018

شیر پر ٹھپہ لگا کر نیب کے فیصلے کو دریا برد کریں، شہبازشریف

شائع July 8, 2018

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نہ گھبرائے میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے کو تیار ہوں۔

نارووال میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 5سال کی انتھک محنت سے نارووال کو ماڈل ضلع بنا دیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے کسانوں کے لیے کھاد سستی کی اور قرضے دیے جبکہ عمران خان کی حکومت نے کے پی کو لوٹ لیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے 5 سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی فیصلے کا دن ہے اس لیے ووٹ دے کر مسلم لیگ ن کو کامیاب کریں اور بتائیں کہ ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ نارروال والو! آپ نے 25 جولائی کو شیر پر ٹھپہ لگا کر نیب کے فیصلے کو دریا برد کرنا ہے, یہ فیصلہ اس شخص کے خلاف آیا ہے جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 27 اپریل 2025
کارٹون : 26 اپریل 2025