• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

حریم فاروق اور کینیڈین وزیر اعظم بہن بھائی؟

شائع July 7, 2018
اداکارہ نے کینیڈین وزیر اعظم کے ساتھ لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے کینیڈین وزیر اعظم کے ساتھ لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’پرچی‘ میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ حریم فاروق جب کینیڈا کے دورے کے دوران وہاں کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے ملیں تو نہ جانے کیوں لوگوں کو وہ بہن بھائی دکھائی دیے۔

ہوا کچھ یوں کہ حریم فاروق نے کینیڈا کے دورے کے دوران وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ کھینچی گئی اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے کرنا شروع کردیے۔

زیادہ تر لوگوں نے حریم فاروق اور جسٹن ٹروڈو کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، تاہم کچھ افراد نے منفی کمنٹس بھی کیے اور کہا کہ پاکستانی اداکارہ کو دنیا میں طاقتور ممالک کی جانب سے نافذ کی گئی دہشت گردی کے منصوبے میں تعاون کرنے والے شخص سے نہیں ملنا چاہیے تھا۔

تاہم زیادہ تر لوگوں نے حریم فاروق کی تصاویر پر دلچسپ کمنٹ کیے۔

آر جے متین 786 نامی صارف نے جسٹن ٹروڈو اور حریم فاروق کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ اداکارہ کینیڈین وزیر اعظم کی بہن لگ رہی ہیں۔ ایک اور صارف نے بھی کمنٹ کیا کہ حریم فاروق اور کینیڈین وزیر اعظم بہن بھائی لگ رہے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

حریم فاروق نے کینیڈین وزیر اعظم کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کو انتہائی اہم لمحہ قرار دیا، ساتھ ہی انہوں نے کینیڈین وزیر اعظم کی تعریف بھی کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ نے مزید لکھا کہ انہوں نے جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم کے ساتھ فلم، ڈراموں اور موسیقی کے شعبوں کی مدد سے دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے سمیت ان شعبوں میں تعاون پر بھی بات کی۔

تصویر پر کئی لوگوں نے دلچسپ کمنٹس کیے—فوٹو: حریم فاروق انسٹاگرام
تصویر پر کئی لوگوں نے دلچسپ کمنٹس کیے—فوٹو: حریم فاروق انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024