عمران خان کو بھی انتخابی مہم کے دوران عوامی مزاحمت کا سامنا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حال ہی میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کا دورہ کیا۔
عمران خان کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے دورے کا مقصد اپنے پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لینا اور کراچی کے عوام کی محبت کا جواب دینا تھا۔
اگرچہ میڈیا میں عمران خان کے والہانہ استقبال اور ان کی جانب سے کراچی کے مختلف دوروں کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں، تاہم سوشل میڈیا پر اس دوران کچھ ایسی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جو زیادہ تر میڈیا کی توجہ کا مرکز نہیں بنیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن اسمبلی اور رہنما مازیہ حمید کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکائونٹ سے شیر کی گئی عمران خان کے کراچی کے دورے کی مختصر ویڈیو میں انہیں عام لوگوں کی مزاحمت سے بیچ سڑک پر قافلے سمیت رکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا کبھی نہیں دیکھائے گا. کل کراچی میں عارف علوی کو عمران خان سمیت حلقہ کے عوام نے گیر لیا. اور جھوٹی تبدیلی کا جھوٹا نعرہ یاد دلاکر گندے ٹماٹر سے تواضع کی.#Election2018 #GeneralElection2018 pic.twitter.com/EaNJnOEgZR
— Maiza Hameed (@MaizaHameed) July 5, 2018
مختصر ویڈیو میں عمران خان کو عارف علوی سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں کے ساتھ لوگوں کی بدنظمی سے جہاں پریشان ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، وہیں انہیں مجبور ہوکر گاڑی میں بیٹھ کر آگے جانے کے بجائے پیچھے واپس جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مازیہ حمید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میڈیا کبھی نہیں دکھائے گا، عمران خان عارف علوی سمیت حلقے کے دورے پر نکلے تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
عمران خان کی اسی ویڈیو کو دیگر لوگوں نے بھی ٹوئیٹ پرشیئر کیا اور دعویٰ کیا کہ عوام نے پی ٹی آئی چیئرمین سے دست و گریباں ہونے کی کوشش کی۔
😱😱عمران نیازی کو آج کراچی میں انڈے اور ٹماٹر تو پڑے ہی تھے لیکن لوگ انکو مارنے بھی لگے تو انکو جان بچا کر بھاگنا پڑا 😳😳😳 #GE2018 pic.twitter.com/KbN7uArovA
— Safina ⏳غدار (@sheikhsafina) July 4, 2018
تبصرے (1) بند ہیں