• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

عمران خان کی ٹوپیاں

ملک میں تبدیلی آنے کا تو معلوم نہیں البتہ ان دنوں عمران خان کی ’ٹوپیوں‘ کا ملک بھر میں چرچہ ہے۔
شائع July 6, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا شمار ملک کی اہم جماعتوں میں کیا جاتا ہے، جس کے چیئرمین عمران خان ایک طویل عرصے سے ملک میں تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

ملک میں تبدیلی آنے کا تو معلوم نہیں البتہ میں عمران خان کے اسٹائل میں بہت تبدیلی آتی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ایک وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین آصف علی زرداری کو الگ الگ انداز کی ٹوپیاں پہننے کا بےحد شوق تھا اور اگر عمران خان کی بات کی جائے تو وہ بھی مختلف انداز کی ٹوپیاں پہننے کا کافی شوق رکھتے ہیں۔

عمران خان کی ٹوپیاں توجہ کا مرکز اس وقت بنی جب پی ٹی آئی کے چیئرمین تیمر گرہ میں منعقد پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کیا۔

اس دوران عمران خان نے خیبر پختونخوا کی روایتی ٹوپی پہنی تھی جو ان کے خطاب سے زیادہ توجہ کا مرکز بن گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کی ٹوپیاں توجہ کا مرکز بن چکی ہیں، گزشتہ سال 14 دسمبر کو عمران خان وکلا سے خطاب کرنے جب کراچی پہنچے تو اس دوران انہوں نے جناح کیپ پہنی ہوئی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے اس انداز کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں تھی۔

لوگوں نے ایسا بھی کہا تھا کہ وہ اس انداز میں قائداعظم سے مشابہہ ہورہے ہیں جب کچھ نے ان پر قائد کی نقل کرنے کی تنقید کی۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب عمران خان نے ٹوپی پہننے کا انداز اپنایا، وہ اس سے قبل کئی مرتبہ ایسے اسٹائل اپنا چکے ہیں۔

سندھی ٹوپی پہننا عمران خان کو خاصہ پسند ہے، وہ ایک یا دو بات نہیں بلکہ بیشتر مرتبہ سندھی ٹوپی میں نظر آئے

قبائلی علاقے کی روایتی پگڑی بھی عمران خان شوق سے پہنتے ہیں

ایک اور روایتی ٹوپی جسے کوئٹہ میں بہت زیادہ پہنا جاتا ہے، عمران خان کی پسندیدہ ٹوپی لگتی ہے جو وہ طویل عرصے سے پہنتے آرہے ہیں

دلچسپ انداز کے کپڑوں سے تیار کی گئی پگڑی عمران خان اپنے خطابات میں پہنتے نظر آتے ہیں

عمران خان کو پاکستان کا سب سے فٹ سیاست دان بھی کہا جاسکتا ہے، جس کی ایک مثال ان کا یہ انداز ہے

اپنے خطابات میں پگڑی پہننا عمران خان کو بےحد پسند ہے