• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: طالب علم کی امتحان میں مطلوبہ نتیجہ نہ آنے پر خودکشی

شائع July 5, 2018 اپ ڈیٹ July 6, 2018

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک طالب علم نے مبینہ طور پر امتحان میں مطلوبہ نتیجہ نہ آنے پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں شارع فیصل تھانے کی حدود میں طالب علم نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے امتحان میں مطلوبہ نتیجہ نہ آنے پر خودکشی کی۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) گلشن اقبال غلام مرتضیٰ بھٹو نے کہا کہ 21 سالہ صبور نے گلستان جوہر کے بلاک 19 میں واقع اپنے گھر میں خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس کراچی میں 25 سالہ نوجوان کی خودکشی

ان کا کہنا تھا کہ طالب علم کے عزیزوں نے اس کی لاش کو آغا خان ہسپتال منتقل کیا۔

ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ صبور اپنے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے امتحان کو لے کر پریشان تھا، جو اس کی خودکشی کی ممکنہ وجہ ہوسکتا ہے۔

تاہم غلام مرتضیٰ بھٹو نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024