• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

شمالی وزیرستان:پی ٹی آئی رہنما کی مہم کے دوران دھماکا، 10 افراد زخمی

شائع July 4, 2018

شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ملک اورنگ زیب کے جلسے کے دوران دھماکے سے 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ملک اورنگ زیب خان کا کہنا تھا کہ 'جب میں رزملک شہر میں اپنے الیکشن دفتر کا افتتاح کر رہا تھا تو اس دوران دھماکا ہوا'۔

انہوں نے کہا کہ 'دھماکے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے‘ تاہم انہوں نے دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تصدیق نہیں کی۔

مقامی افراد نے بتایا کہ ‘سیاسی رہنما ملک اورنگ زیب کے 100 سے 150 کے قریب حامی اس وقت جائے وقوع پر موجود تھے’۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025