• KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:19pm
  • LHR: Maghrib 6:37pm Isha 8:04pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:15pm
  • KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:19pm
  • LHR: Maghrib 6:37pm Isha 8:04pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:15pm

پی ٹی وی کو نوازشریف، مریم نواز سے نشری اخراجات وصول کرنے کا حکم

شائع July 3, 2018

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے بعد سرکاری ٹی وی پر دیکھائی جانے والی ان کی تمام تقاریر کے نشری اخراجات وصول کیے جائیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید کی صدارت میں منعقد ہونے والی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا، جس کے بعد بھی سرکاری ٹی وی کے املاک کو ذاتی مفاد کے خاطر استعمال کیا گیا اور گزشتہ 10 مہینوں میں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کی 101 تقاریرنشر کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو عدلیہ سے کیا مسئلہ ہے؟

کمیٹی کے مطابق اشتہاری نرغ کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز سے رقم وصول کی جائے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی وی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو بل ارسال کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مریم اورنگزیب کو عوامی عہدہ نہ رکھنے والوں کی غیرمعمولی کوریج سے گریزکرنا چاہیے تھا‘۔

فیصل جاوید نے ڈان کو بتایا کہ ’سرکاری ٹی وی پر قومی خزانے کے خرچے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو غیر معمولی کوریج دی دوسری جانب مریم اورنگزیب نے کوئی نوٹس نہیں لیا جبکہ تقاریر کرنے والے کوئی عوامی عہدہ نہیں رکھتے تھے‘۔

مزید پڑھیں: کیا عدالتی فیصلے نے نواز شریف کو نئی زندگی دے دی؟

انہوں نے کہا کہ ’حاصل ہونے والی رقم سے پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا کیے جائیں گے اور ادارے کے لیے جدید آلات خریدے جائیں گے‘۔

سینیٹر نے واضح کیا کہ سابق حکومت نے اپنی انتخابی مہم قومی خزانے سے چلا رہی تھی تاہم اگر پی ٹی آئی برسراقتدار آئی تو پی ٹی وی کو مکمل طور پر غیر جابندار ادارہ بنائیں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ سیاسی فیصلوں اور حکومت کی غیر ضروری کوریج کے باعث پی ٹی وی شدید مالی بحران کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'عمران خان اور نواز شریف کے کیس کا موازنہ کرنا ناممکن'

انہوں نے ہدایت کی کہ مسلم لیگ (ن) کو ارسال کیے جانے والے بل کی نقول کمیٹی کو بھی بھیجی جائے۔

کمیٹی کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 29 جولائی 2017 کو نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نااہل قرار دیا گیا جس کے بعد 11 مئی 2018 تک سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کی 101 مرتبہ کوریج دی گئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

noman ahmed Jul 03, 2018 01:46pm
Very Good Step

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2025
کارٹون : 23 اپریل 2025