• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:37pm
Live Election 2018

خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد میں اضافہ

شائع July 3, 2018

پشاور: خیبرپختونخوا میں جہاں ایک طرف 25 جولائی کو عام انتخابات میں ایک کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے تو وہیں صوبے بھر میں 2013 کے مقابلے میں 30 لاکھ 50 ہزار نئے ووٹرز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

2013 کے عام انتخابات میں صوبے بھر میں کل ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 66 ہزار تھی جو 5 سالوں بعد بڑھ کر ایک کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار ہوگئی۔

انتخابات میں امیدواروں کی تعداد میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی) صوبے بھر میں 12 ہزار 685 پولنگ اسٹیشن قائم کرے گا، جس میں 4 ہزار 145 مردوں، 3 ہزار 617 خواتین جبکہ 4 ہزار 923 مشترکہ اسٹیشن ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پولنگ اسکیم کے مطابق خیبرپختونخوا میں 87 لاکھ 5 ہزار مرد اور 66 لاکھ 10 خواتین ووٹرز موجود ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ انتخابات میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 70 لاکھ 8 ہزار جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 57 ہزار تھی۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025