• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
Live Election 2018

فیس بک پر فواد چوہدری کو بدنام کرنیوالے مسلم لیگی ورکر گرفتار

شائع July 3, 2018

لاہور: سوشل میڈیا فیس بک پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چوہدری کو بدنام کرنے والا مسلم لیگ (ن) کا ورکر گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ورکر کو گرفتار کرلیا جس پر الزام ہے کہ اس نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چوہدری کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

فواد چوہدری کی جانب ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ میں شکایت درج کرائی گئی انہیں بدنام کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کی سیاسی ساخت متاثر ہو رہی ہے۔

شکایتی درخواست میں کہا گیا کہ ’مہم میں فرقہ وارانہ نوعیت کا مواد بھی شامل ہے جس سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے‘۔

جس کے بعد ایف آئی اے نے گزشتہ روز جہلم کے علاقے دینا میں ہارون علی کے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما کےخلاف متنازع پوسٹ کرنیوالا مسلم لیگ (ن) کا ورکر گرفتار

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024