• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

دو مرتبہ کے چیمپیئن اینڈی مرے ومبلڈن اوپن سے دستبردار

شائع July 2, 2018

لندن: برطانوی ٹینس اسٹار اور دو مرتبہ کے ومبلڈن چیمپیئن اینڈی مرے سال کے تیسرے اور سب سے بڑے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن سے دستبردار ہو گئے۔

ومبلڈن اوپن کا آج سے انگلینڈ میں آغاز ہو چکا ہے جس میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر ٹاپ سیڈ ہیں لیکن سابق چیمپیئن اینڈی مرے نے ایونٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

اینڈی مرے ایک عرصے سے کولہے کی انجری کا شکار ہیں اور گزشتہ ماہ ان کی تقریباً ایک سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی ہوئی تھی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

31 سالہ برطانوی کھلاڑی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سرجری کے بعد اس وقت پانچ سیٹس کھیلنا نقصان دہ اور یہ قبل از وقت ہے اس لیے میں نے ومبلڈن اوپن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ میرے لیے مشکل اور تکلیف دہ فیصلہ ہے لیکن اب میری تمام تر توجہ ہارڈ کورٹ سیزن پر مرکوز ہے اور میں سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن میں شرکت کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

یہ 11سال میں پہلا موقع ہے کہ مرے انجری کی وجہ سے ومبلڈن نہیں کھیلیں گے جہاں اس سے قبل 2007 میں وہ کلائی کی انجری کی وجہ سے سال کے سب سے بڑے اور معتبر ٹینس ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

واضح رہے کہ اینڈی مرے نے 2013 اور 2016 میں ومبلڈن اوپن چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024