• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

صاحب کی بیوی سے پیار کرتا گینگسٹر اور بیوی سے دھوکا کرتا صاحب

شائع July 1, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی آنے والی تھرلر رومانٹک ایکشن ڈرامہ فلم ’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3‘ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، جس میں طویل عرصے بعد سنجو بابا دبنگ گینگسٹر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

تھرلر رومانٹک ایکشن فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں فلم کی مرکزی کاسٹ کو ایک دوسرے سے دھوکا اور بدلا لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تقریبا 3 منٹ دورانیے کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار بھی فلم کی کہانی پہلی دونوں فلموں کی طرح صاحب، ان کی رکھیل، ان کی بیوی اور گینگسٹر کی چالبازیوں کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔

اس بار فلم میں گینگسٹر کا کردار سنجے دت کرتے نظر آئیں گے، جب کہ صاحب کا کردار جمی شیرگل اور ان کی بیوی کا کردار ماہی گل ہی کرتی نظر آئٰیں گی، جو سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں بھی ان ہی کرداروں میں نظر آئے تھے۔

نئی فلم میں چترگندا سنگھ کو صاحب یعنی جمی شیرگل کی رکھیل کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جو گینگسٹر یعنی سنجے دت سے بھی آنکھیں چار کرتی نظر آتی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ صاحب کی بیوی یعنی ماہی گل اپنے شوہر کو رکھیل سے آزاد کرانے کی فکر میں گینگسٹر کے قریب آتی ہے اور پھر وہیں سے فلم کی کہانی میں ہر لمحے ایک نیا موڑ آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صاحب بیوی اور گینگسٹر کا دبنگ گینگسٹر

پروڈیوسر تگمنشو ڈھولیہ اور راہول مترا کی اس فلم کی ہدایات بھی تگمنشو ڈھولیہ نے ہی دی ہیں، جنہوں نے پہلی دونوں فلموں کی بھی ہدایات دیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس فلم سیریز کی پہلی فلم ’صاحب بیوی اور گینگسٹر‘2011 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں رندیپ ہودا، جمی شیرگل اور ماہی گل نے کردار ادا کیا تھا۔

پہلی فلم میں جمی شیرگل نے ’صاحب‘ جب کہ رندیپ ہودا نے منفی یعنی گینگسٹر کا کردار ادا کیا تھا، اور ماہی گل ’بیوی‘ کے روپ میں نظرآئی تھیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

دوسری فلم میں بھی جمی شیرل اور ماہی گل نے اپنے کرداروں کو برقرار رکھا، جب کہ اس بار منفی کردار کے لیے رندیپ ہودا کی جگہ عرفان خان کو کاسٹ کیا گیا، ساتھ ہی سوہا علی خان کو بھی شامل کیا گیا۔

پہلی دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد اب اس سیریز کی تیسری فلم رواں برس 27 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024