• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

امریکا پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کیلئے ’شدید دباؤ‘ ڈال رہا ہے، نکی ہیلے

شائع June 29, 2018
نکی ہیلی نئی دہلی میں ایک کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی
نکی ہیلی نئی دہلی میں ایک کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک پاکستان پر دہشت گردوں کا پناہ نہ دینے پر ’شدید دباؤ‘ ڈال رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے تعاون کر رہا ہے لیکن واشنگٹن دہشت گردوں پناہ دینے والے کسی ملک کو قبول نہیں کرسکتا۔

نکی ہیلی نے بھارتی تھنک ٹینک آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے اراکین کو بتایا کہ ’ہم پاکستان پر ماضی سے بھی زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں اور ہمیں ان سے تبدیلیوں کی امید ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی میں کامیابی کے لیے پاکستان کا تعاون کلیدی کردار ادا کرے گا، ملک پر واشنگٹن اور افغان حکومت کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ افغان حکومت نے افغانستان میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پاکستان میں پناہ دینے کا الزام لگایا تھا جس کی اسلام آباد کی جانب سے تردید کی گئی تھی۔

قبل ازیں نکی ہیلی نے نئی دہلی میں ایک ہندو مندر، سکھ کے گردوارے، مسجد اور ایک چرچ کا دورہ کیا تھا۔

نکی ہیلی نے بھارتی ریاست پنجاب کے شمالی حصوں سے آئے سکھ زائرین میں روٹیاں تقسیم کیں۔

بھارت کی سب سے بڑی مسجدوں میں سے ایک جامع مسجد کا دورہ کرنے کے بعد نکی ہیلی نے وہاں باہر بیٹھے ایک بچے سے بات چیت بھی کی۔

واضح رہے کہ نکی ہیلی 2017 میں اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر بننے کے بعد بھارت کے پہلے دورے پر ہیں۔

اپنے دورے کے دوران نکی ہیلی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات بھی کی۔

نکی ہیلی نے اس سے قبل 2014 میں بھارت کا دورہ کیا تھا جب وہ جنوبی کیرولینا ریاست کی گورنر کے عہدے پر فائز تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024