• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

فرحان سعید پی ٹی آئی کیلئے گانا گائیں گے

شائع June 27, 2018
فرحان سعید نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی —فوٹو/ ٹوئٹر
فرحان سعید نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی —فوٹو/ ٹوئٹر

پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید بہت جلد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انتخابی مہم 2018 کا آفیشل گانا گائیں گے۔

اس خبر کا اعلان گلوکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔

گزشتہ روز فرحان سعید نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات کی تصاویر انہوں نے اپنی ٹویٹ میں شیئر کرنے کے ساتھ عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا کہ میں پارٹی کی انتخابی مہم کے لیے گانا گا سکوں‘۔

فرحان نے مزید لکھا کہ وہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی کوششوں اور سپورٹ کو بھی سراہتے ہیں۔

تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ فرحان سعید پی ٹی آئی کی انتخابی مہم 2018 کا آفیشل گانا گانے جارہے ہیں۔

اب تک اس گانے کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ جل بینڈ سے تعلق رکھنے والے فرحان سعید کئی کامیاب گانے گاچکے ہیں۔

گلوکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی خوب نام کمایا۔

حال ہی میں ریلیز ہوا ان کا ڈرامہ ’سنو چندا‘ سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025