• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Election 2018

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انتخابات لڑنے کے اہل قرار

شائع June 26, 2018

اسلام آباد: ایپلٹ ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کی نشست 53 (اسلام آباد) پر انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی۔

واضح رہے کہ ریٹرنگ افسر نے شاہد خاقان عباسی سے حلقہ میں ترقیاتی کام کے حوالے سے سوال پر غیر تسلی بخش جواب دینے پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے۔

کمرہ عدالت سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ وہ 8 مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں اور اپنی پارٹی کے وفاد ار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’وہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں اور ریاست پاکستان کے قانون کے ماتحت ہیں‘۔

ایپلٹ ٹربیونل نے ریمارکس دیئے کہ شاہد خاقان عباسی کی طرف سے پیش ہوکر دیئے گئے جواب سے مطمئن ہیں۔

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 62 کے تحت کاغذات نامزدگی میں معمولی نقطہ اعتراض کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں:

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو انتخابات لڑنے کی اجازت

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024