• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک اپنے صارفین کو 'خود' سے دور رکھنے کی خواہشمند

شائع June 25, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین لگتا ہے کہ اس پر اتنا زیادہ وقت گزارنے لگے ہیں کہ اب وہ چاہتی ہے کہ لوگ کچھ دیر کے لیے تو اس سوشل میڈیا کی جان چھوڑ دیں۔

جی ہاں سننے میں تو حیران کن لگے گا مگر فیس بک اب اپنے صارفین کو اس ورچوئل دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں وقت گزارنے کی ترغیب دینا چاہتی ہے۔

اور یہی وجہ ہے کہ اس نے ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جو لوگوں کو یہ احساس کرنے میں مدد دے گا کہ انہوں نے کتنا وقت فیس بک استعمال کرنے میں ضائع کردیا۔

مزید پڑھیں : فیس بک چھوڑیں ، ایکسرسائز کریں: زکر برگ

مارک زکربرگ کا یہ سوشل میڈیا نیٹ ورک ' Time Well Spent ' نامی فیچر پر کام کررہا ہے جو کہ بتائے گا کہ آپ نے گزشتہ ہفتے کتنے گھنٹے اس ویب سائٹ پر گزارے۔

اسے ایک ٹوئٹر صارف جین وونگ نے دریافت کیا جس کا کوڈ اس وقت فیس بک کی اینڈرائیڈ ایپ میں چھپا ہوا ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے فوٹو شیئرنگ نیٹ ورک میں بہت زیادہ وقت گزارنے والے صارفین کو حقیقی دنیا میں رہنے کے لیے ایک فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔

فیس بک نے بھی اس نئے فیچر پر کام کرنے کی تصدیق کی ہے۔

فیس بک کے ترجمان کے مطابق ہم ہمیشہ ایسے نئے ذرائع پر کام کرتے رہتے ہیں جو کہ فیس بک پر لوگوں کو اپنا وقت مثبت انداز میں گزارنے میں مدد دے سکے۔

یہ بھی پڑھیں : مارک زکربرگ کیا جاسوسی کے خیال سے پریشان؟

اکثر کمپنیاں اس وقت لوگوں میں ٹیکنالوجی کی لت کو ختم کرنے کے لیے مختلف چیزوں پر کام کررہی ہیں۔

اس سلسلے میں ایپل نے بھی حال ہی میں ایسے فیچرز متعارف کرائے تھے جو ہر وقت آئی فون میں گم رہنے والے افراد کو اس لت سے باہر نکال سکیں۔

ایپل کے مطابق ایک فیچر ایسا بھی ہوگا جو کہ والدین کو ان کے بچوں کے فون کے استعمال کے حوالے سے رپورٹ فراہم کرے گا تاکہ انہیں اس لت سے بچایا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024