• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: بھارت کا پاکستان کو ویزا دینے سے انکار

شائع June 25, 2018 اپ ڈیٹ September 29, 2018

کراچی: بھارتی ہائی کمیشن نے آئندہ ماہ چنائی میں شیڈول ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے آفیشل کے مطابق پاکستان نے اپریل میں ویزے کے لیے درخواست دی تھی لیکن انڈین ہائی کمیشن نے 2 ماہ بعد بغیر ویزے کے پاسپورٹ واپس کر دیے ہیں۔

پاکستان اسکواڈ فیڈریشن کے گیم ڈیولمپنٹ آفیسر عامر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر ویزا دینے کی مدت 35دن درج ہے اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے 18 جولائی سے شروع ہونے والے ایونٹ کے لیے اپریل میں ہی ویزے کی درخواست دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین ریسلنگ: بھارت کا پاکستانی ریسلرز کو ویزا دینے سے انکار

انہوں نے کہا کہ ورلڈ اسکواڈ فیڈریشن، ایشین اسکواش فیڈریشن اور ایونٹ کے حکام کو بروقت ویزے کے عمل کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا تھا تاکہ درکار معاونت کی جا سکے لیکن اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے ویزے دینے سے انکار کرتے ہوئے 20جون کو تمام پاسپورٹ واپس کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ انڈین ہائی کمیشن نے پاسپورٹ واپس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ویزا دینے کی پوزیشن میں نہیں اور ویزا کے عدم اجرا کی کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی۔

پاکستان نے بھارت کے اس طرز عمل کو غیراخلاقی اور قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے ورلڈ اسکواش فیڈریشن سے رابطہ کرتے ہوئے معاملے کے حل کی درخواست کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024