• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

برٹش انڈیا کا پاگل بنگالی اور اکشے کمار کا ’گولڈ‘ وعدہ

شائع June 25, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے کھلاڑی ہیرو اکشے کمار کی آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’گولڈ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

حب الوطنی اور ہاکی کے کھیل کے جذبے سے بھرپور اس فلم میں اکشے کمار کھلاڑی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سکھانے والے کوچ کے کردار میں نظر آئیں گے۔

پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ اکشے کمار فلم میں بھارت کی پہلی ہاکی ٹیم کے کپتان سندیپ سنگھ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، تاہم ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ فلم میں کھلاڑی نہیں بلکہ کوچ بنے ہیں۔

’گولڈ‘ کی کہانی 1936 سے 1948 کے عرصے کے درمیان گھومتی ہے، تاہم فلم کا زیادہ وقت برصغیر کی تقسیم کے بعد آزاد ہندوستان کے ابتدائی 2 سال کے وقت کے گرد گھومتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار کی فلم ’گولڈ‘

فلم کی کہانی آزاد بھارت کی پہلی ہاکی ٹیم کے گرد گھومتی ہے، جس نے 1948 میں برطانیہ میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں ماضی میں خود پر حکومت کرنے والے ملک کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

ڈھائی منٹ سے بھی کم دورانیے کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکشے کمار کس طرح آزاد بھارت کی پہلی ہاکی ٹیم بنانے کے لیے شہر، شہر کا دورہ کرکے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے لیے راضی کرتے ہیں۔

فلم میں اکشے کمار نے بنگالی ہاکی کوچ تپن داس کا کردار ادا کیا ہے، جس نے 1948 میں نہ صرف بھارت سرکار بلکہ اس وقت ہاکی کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی اکٹھا کرکے ہاکی کھیلنے اور برطانیہ کو ہرانے کے لیے جمع کیا۔

مزید پڑھیں: اکشے کمار کا ’گولڈ‘ چہرہ
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

فلم میں اکشے کمار کی بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ مونی راؤ کی جھلک کو بھی دکھایا گیا ہے، جو پہلے تو اپنے بنگالی شوہر کو بنگالی زبان میں یہ کام کرنے کے لیے ڈانٹتی ہیں، تاہم بعد میں وہ ان کی ہمت بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہیں۔

پروڈیوسر رتیش سدھوانی کی اس فلم کی ہدایات ریما کاگتی نے دی ہیں، جنہوں نے اس سے قبل تلاش اور ہنی مون جیسی فلموں کی ہدایات بھی دی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار اور مونی راؤ سمیت ونیت کمار سنگھ، امت سدھ، کنال کپور اور سنی کوشال کے علاوہ دیگر اداکاروں نے ایکشن دکھائے ہیں۔

فلم کو بھارت کے علاوہ برطانیہ میں شوٹ کیا گیا ہے۔

’گولڈ‘ کو رواں برس بھارت کے یوم آزادی یعنی 15 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024