• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
Live Election 2018

چوہدری نثار کے خلاف مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری

شائع June 24, 2018

پاکستان مسلم لیگ ن نے سابق وزیرداخلہ اور ناراض رہنما چوہدری نثار کے خلاف راولپنڈی سے دو قومی اور دو صوبائی حلقوں کے لیے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے راجا قمر الاسلام کو قومی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-59 اور ممتاز خان کو این اے-63 سے ٹکٹ جاری کردیا۔

پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن نے راجا قمرالاسلام کو پی پی-10، فیصل قیوم ملک کو پی پی -12، چوہدری سرفراز افضل کو پی پی-13 اور ذیشان صدیق بٹ کو پی پی-19 راولپنڈی کے لیے ٹکٹ جاری کردیے۔

چوہدری نثار نے قیادت سے اختلافات کے باعث آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا تھا تاہم گزشتہ روز پارٹی کی جانب سے ٹکٹوں کی تفصیلات جاری کی گئیں تھیں جہاں چوہدری نثار کے حلقوں کے لیے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024