• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آئی فون ایکس اور گلیکسی ایس 9 کو ٹکر دینے والے فونز

شائع June 24, 2018

آج کل لگتا ہے کہ ہر کمپنی اپنے اسمارٹ فونز کے ذریعے ایپل کے آئی فون یا سام سنگ کے گلیکسی ایس 9 کو پیچھے چھوڑنا چاہتی ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ ایسے کونسے فونز ہیں جو صحیح معنوں میں آئی فون ایکس یا گلیکسی ایس نائن کی ٹکر کے ہیں۔

ویسے آج کل آئی فون ایکس جیسا نوچ لگ بھگ ہر اینڈرائیڈ فون بنانے والی کمپنی ہی چوری کررہی ہے جبکہ انتہائی کم بیزل، فیس ان لاک اور کیمرہ سسٹم پر بھی بہت کام ہورہا ہے۔

تو ایسے چند فونز کے بارے میں جانیں جن کے سامنے رجحان ساز آئی فون ایکس اور گلیکسی ایس 9 بھی بیزار کن محسوس ہوتے ہیں۔

اوپو فائنڈ ایکس

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

چینی کمپنی اوپو نے اس فون کے ذریعے لوگوں کو چونکا دیا ہے کیونکہ یہ ابھی وہ فون ہے جس کے فرنٹ پر اسکرین کا ریشو 93 فیصد تک ہے، یعنی لگ بھگ بیزل لیس، جبکہ سلائیڈنگ کے ذریعے کیمروں کو فون کی باڈی میں چھپا دیا گیا ہے۔ 25 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ، 16 اور 20 میگا پکسل ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ اس سلائیڈ میں چھپا ہوا ہے، تاہم اس فون کی ایک بڑی خامی اس کی قیمت ہے، آئندہ چند ہفتوں میں اسے دنیا بھر میں 1 ہزار یورو (ایک لاکھ 41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : یہ دنگ کردینے والا اسمارٹ فون پسند کریں گے؟

ویوو نیکس

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اس فون کی دھوم گشتہ سال اس کا کانیسپٹ ڈیزائن کے بعد سے مچی ہوئی تھی، تاہم اب فائنل ڈیزائن کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے، جس میں فرنٹ کیمرے کو فون کی باڈی کے اندر چھپایا گیا ہے اور وہ کسی ٹوسٹر کی طرح اوپر اچھل کر آتا ہے۔ اسی طرح اسکرین میں فنگر پرنٹ ریڈر اور فون اسکرین کو اسپیکر کے طور پر استعمال کرنا اس ڈیوائس کو خاص بنانے والے فیچرز ہیں۔ اس فون کی قیمت 700 یورو ہے یعنی ایک لاکھ پاکستانی روپے کے قریب۔

ہیواوے پی 20 پرو

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

ایسا لگتا ہے کہ اسمارٹ فونز کے بیک پر 2 کیمرے ہیواوے کو کم محسوس ہوئے، تو اس نے 3 کیمروں پر مشتمل سسٹم دے دیا اور یہ اپنی طرز کا پہلا فون ہے، جن میں سے ایک یمرہ کلر، دوسرا مونوکروم اور تیسرا ٹیلی فوٹو لینس ہے اور فوٹوگرافی کے لحاظ سے یہ واقعی کمال کا فون قرار دیا جارہا ہے۔ اس کی رنگ بدلنے والی باڈی بھی اس کے خاص فیچرز میں سے ایک ہے کیونکہ اس سے نظریں ہٹانا کافی مشکل ہے، یہ فون پاکستان میں ایک لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔

فیچرز کی تفصیلات یہاں جانیں : دنیا کا پہلا 3 کیمروں والا فون اب پاکستان میں دستیاب

موٹرولا زی تھری پلے

فوٹو بشکریہ دی ورج
فوٹو بشکریہ دی ورج

موٹرولا اس وقت واحد کمپنی ہے جو اسمارٹ فونز میں موڈیولر سسٹم کو اپنائے ہوئے ہے، موٹوزی تھری پلے بھی اس کے موڈیولر فیچر کو اپنائے رکھنے کی تازہ مثال ہے جو کہ مڈرینج ڈیوائس ہے، جس کی خاصیت موڈیول اور بیٹری کی لمبی زندگی ہے، جہاں تک قیمت کی بات ہے تو وہ 499 ڈالرز (لگ بھگ 57 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موٹرولا کا ڈوئل کیمرہ موٹو زی 3 متعارف

شیاؤمی می 8 ایکسپلورر

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیشے جیسے شفاف بیک کور اور اسکرین کے اندر فنگر پرنٹ ریڈر کے ساتھ شیاؤمی کا یہ فون درحقیقت آئی فون ایکس کی حقیقت سے انتہائی قریب تر نقل ہے، جس میں تھری ڈی فیس ان لاک فیس اور نوچ سمیت دیگر فیچرز کافی حد تک ایپل کی ڈیوائس سے ملتے ہیں۔ اس کی قیمت آئی فون ایکس کے مقابلے میں بہت کم ہے جو کہ 3 ہزار 699 یوآن (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔a

یہ بھی دیکھیں : شیاؤمی کا نیا فون آئی فون ایکس کا بہترین اور سستا متبادل؟

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024