یقین ہے پارلیمانی بورڈ سے ٹکٹوں کی تقسیم میں غلطیاں ہوئیں، ولید اقبال
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ولید اقبال نے ٹکٹوں کی تقسیم پر تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی پارلیمانی بورڈ سے ٹکٹوں کی تقسیم میں غلطیاں ہوئیں۔
ولید اقبال کا کہنا تھا کہ میرے پاس لاہور کی ذمے داری تھی اور میں نے پارٹی کے لیے خدمات انجام دیں، مجھے عام طور پر پی ٹی آئی کا چہرہ کہا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان نے بنی گالہ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے لیے آواز بلند کرنا آپ کا حق ہے لیکن میں نے اپنے ساتھیوں کو پارٹی ڈسپلن میں رہنے کی تلقین کی۔
ولید اقبال نے کہا کہ پچھلے3 ہفتوں سے مجھے کارکنوں کے طعنے سننا پڑ رہے ہیں کیونکہ لاہور میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ پارٹی ورکرز کا ہے۔
تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔