شہباز شریف نے 1کروڑ 2 لاکھ، عمران خان نے 2 لاکھ 48 ہزار ٹیکس دیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک کروڑ 2 لاکھ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 2 لاکھ 48 ہزار ٹیکس ادا کیا جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک روپیہ بھی ٹیکس کی مد میں ادا نہیں کیا۔
امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرائی گئیں ٹیکس دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 31 لاکھ 12 ہزار روپے اور پی پی پی رہنما سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے 2 لاکھ 7 ہزار روپے ٹیکس ادا کیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 2 لاکھ 89 ہزار روپے اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے کاغذات میں 15 لاکھ 89 ہزار روپے کی ٹیکس ادائیگی ظاہر کی۔
لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑنے والی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 41 ہزار روپے اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے 82 لاکھ 68 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔
تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔
رپورٹ: فیاض راجا