• KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:45pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:17pm
  • ISB: Asr 4:37pm Maghrib 6:23pm
  • KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:45pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:17pm
  • ISB: Asr 4:37pm Maghrib 6:23pm
Live Election 2018

مظفر گڑھ: آزاد امیدوار کھربوں روپے کے اثاثوں کا مالک

شائع June 23, 2018

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں ایک آزاد امیدوار محمد حسین منا شیخ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں کھربوں روپے کے اثاثے ظاہر کردیے۔

محمد حسین منا شیخ کی جانب سے ظاہر کیے گئے اثاثوں کی مالیت 4 کھرب 3 ارب 11 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مظفر گڑھ سے آزاد امیدوار محمد حسین کی جانب اپنے کاغذات نامزدگی ظاہر کیے گئے اثاثے اب تک کے سب سے زیادہ اثاثے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد حسین قومی اسمبلی کے حلقہ 182 مظفر گڑھ اور پی پی 270 سے آزاد حیثیت میں امیدوار ہیں۔

محمد حسین کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق کھربوں روپے اثاثوں کے باجود انہوں نے ایک روپیہ بھی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں

رپورٹ: محمد علی

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025