• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ریس 4‘ بھی ضرور بنائی جائے گی

شائع June 23, 2018

بولی وڈ کی کامیاب فلم سیریز ’ریس‘ کے تیسرے حصے کو تجزیہ کاروں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم یہ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

اور اب فلم کا چوتھا حصہ بنانے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

اگر آپ ایسا مان رہے تھے کہ فلم ریس 3 کے بعد ریس 4 نہیں بنائی جائے گی، تو پروڈیوسر رمیش تورانی نے اس غلط فہمی کو بھی دور کردیا۔

مزید پڑھیں: منفی ریویوز کے باوجود ’ریس 3‘ باکس آفس پر کامیاب

پروڈیوسر نے اعلان کیا کہ ریس 4 بھی جلد بنائی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتادیا کہ سلمان خان ریس 4 کا بھی حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ فلم ’ریس 3‘ رواں سال عیدالفطر پر ریلیز ہوئی، جس نے ریلیز کے 4 روز میں ہی 120 کروڑ ہندوستانی روپے کما لیے۔

فلم دنیا بھر میں اب تک 250 کروڑ ہندوستانی روپے کما چکی ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’ریس‘ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم میں اکشے کھنہ اور کترینہ کیف منفی کرداروں میں نظر آئے تھے، جبکہ بپاشا باسو نے فلم کی مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کیا۔

انیل کپور اس فلم میں پولیس افسر بنے تھے۔

فلم ’ریس 2‘ 2013 میں سامنے آئی، جس میں دوبارہ سیف علی خان نے ہی مرکزی کردار ادا کیا۔

اس فلم میں اکشے کھنہ کی جگہ جان ابراہم نے منفی کردار میں شاندار اداکاری کی، جبکہ ان کا ساتھ جیکولین فرنینڈز نے دیا۔

فلم کی مرکزی اداکارہ کا کردار دپیکا پڈوکون نے ادا کیا، جبکہ انیل کپور نے ریس 2 میں اپنا وہی کردار دوبارہ دھرایا۔

’ریس 3‘ کی کاسٹ اور کہانی مکمل طور پر تبدیل کردی گئی، جس میں صرف جیکولین فرنینڈز اور انیل کپور دوبارہ نظر آئے۔

تاہم سیف علی خان کی جگہ اس بار سلمان خان نے لے لی۔

فلم کو سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، تاہم کہا گیا کہ یہ صرف سلمان خان کے اسٹارڈم کے باعث کامیاب ہورہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024