• KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:45pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:17pm
  • ISB: Asr 4:37pm Maghrib 6:23pm
  • KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:45pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:17pm
  • ISB: Asr 4:37pm Maghrib 6:23pm
Live Election 2018

ایم ایم اے کے پی، بلوچستان سے امیدواروں کا معاملہ سپریم کونسل بھجوا دیا گیا

شائع June 22, 2018

متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اپنے پارلیمانی بورڈ کے طویل اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) اور بلوچستان میں میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق تاحال کسی حتمی فارمولے پر نہ پہنچ سکی۔

ذرائع کے مطابق مرکزی پارلیمانی بورڈ کے طویل ترین اجلاس میں جمیعت علما اسلام (جے یو آئی ف) اور جماعت اسلامی کے غیر لچک دار رویے پراتحادی جماعتیں بھی پریشان ہیں کیونکہ فاٹا سمیت کے پی کے اکثر اضلاع میں دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہیں۔

مرکزی پارلیمانی بورڈ میں اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملے کو سپریم کونسل بھجوادیا گیا ہے۔

ایم ایم اے کی جانب سے موجودہ صورت حال میں سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس بلائے جانے کا بھی امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں 23 جون کو ہونے والے عید ملن جلسے میں بھی معاملے پر مشاورت ہو گی۔

عید ملن جلسے میں تمام جماعتوں کے قائدین کی شرکت متوقع ہے جہاں سپریم کونسل کے اجلاس کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

رپورٹ: جاویدحسین

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025