• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

فٹبال ورلڈکپ : ایرانی خواتین نے تاریخ رقم کردی

شائع June 22, 2018

ایران کی فٹبال ٹیم کو بدھ کی شب اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا مگر ایرانی خواتین نے اس وقت تاریخ رقم کردی، جب انہیں 1979 کے بعد پہلی بار اپنی قومی ٹیم کو کھیلتا دیکھنے کے لیے تہران کے ایک اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت ملی۔

ایران میں دہائیوں سے خواتین کو کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں جانے سے روکا جاتا رہا ہے۔

مگر اب پہلی بار ایران میں اس حوالے سے قوانین کو نرم کرتے ہوئے مردوں اور خواتین دونوں کو مشترکہ طور پر تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ایرانی ٹیم کے میچز بڑی اسکرین پر دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈراما اس وقت دیکھنے میں آیا جب سیکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیڈیم کے دروازے بند کردیئے مگر پھر وزیر داخلہ نے مداخلت کرتے ہوئے خواتین کو اندر جانے کی اجازت دے دی۔

ایرانی ٹیم کے کپتان نے ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد کہا تھا کہ وہ تبدیلی کے حامی ہیں ' مستقبل قریب میں خواتین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جانی چاہئے'۔

اسپین کے ہاتھوں شکست کے باوجود ایران کے پاس ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جانے کا موقع موجود ہے، تاہم اس کے لیے انہیں 25 جون کو پرتگال کو شکست دینا ہوگی۔

میچ دیکھنے کے لیے خواتین کئی گھنٹے پہلے ہی اسٹیڈیم کے باہر پہنچ گئی تھیں — اے ایف پی فوٹو
میچ دیکھنے کے لیے خواتین کئی گھنٹے پہلے ہی اسٹیڈیم کے باہر پہنچ گئی تھیں — اے ایف پی فوٹو
مداح میچ دیکھنے کے لیے آزادی اسٹیڈیم آرہے ہیں — اے ایف پی فوٹو
مداح میچ دیکھنے کے لیے آزادی اسٹیڈیم آرہے ہیں — اے ایف پی فوٹو
اسٹیڈیم کا دروازہ کھلنے کی منتظر خواتین مداح — اے ایف پی فوٹو
اسٹیڈیم کا دروازہ کھلنے کی منتظر خواتین مداح — اے ایف پی فوٹو
تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں فٹبال کی مداح خواتین کو 37 سال بعد پہلی بار کسی میچ کو دیکھنے کے لیے داخلے کی اجازت ملی— اے ایف پی فوٹو
تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں فٹبال کی مداح خواتین کو 37 سال بعد پہلی بار کسی میچ کو دیکھنے کے لیے داخلے کی اجازت ملی— اے ایف پی فوٹو
ایک ایرانی خاتون کا میچ دیکھتے ہوئے پرجوش انداز — اے ایف پی فوٹو
ایک ایرانی خاتون کا میچ دیکھتے ہوئے پرجوش انداز — اے ایف پی فوٹو
1979 کے بعد پہلی بار ایرانی خواتین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ملی— اے ایف پی فوٹو
1979 کے بعد پہلی بار ایرانی خواتین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ملی— اے ایف پی فوٹو
اس تاریخ ساز موقع پر خواتین مداحوں کا جوش و خروش دیدنی تھا — اے ایف پی فوٹو
اس تاریخ ساز موقع پر خواتین مداحوں کا جوش و خروش دیدنی تھا — اے ایف پی فوٹو
اس موقع پر جشن کا سماں دیکھنے میں آیا — اے ایف پی فوٹو
اس موقع پر جشن کا سماں دیکھنے میں آیا — اے ایف پی فوٹو
میچ کے دوران خواتین مداح اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتی رہیں— اے ایف پی فوٹو
میچ کے دوران خواتین مداح اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتی رہیں— اے ایف پی فوٹو
اس لمحے کو ایرانی تاریخ میں یادگار قرار دیا جارہا ہے — اے ایف پی فوٹو
اس لمحے کو ایرانی تاریخ میں یادگار قرار دیا جارہا ہے — اے ایف پی فوٹو