• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’منا بھائی‘ یا رنبیر کپور پہچاننا بےحد مشکل

شائع June 23, 2018
فلم سنجو 29 جون کو ریلیز ہوگی —۔
فلم سنجو 29 جون کو ریلیز ہوگی —۔

بولی وڈ کی کامیاب فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کس کو پسند نہیں تھی؟ اور اب منا بھائی کے ایک کامیاب سین کو دوبارہ ریلیز کیا گیا تاہم اس میں سنجے دت کی جگہ ’سنجو‘ جلوہ گر ہوئے۔

جی ہاں، یہاں بات ہورہی ہے فلم ’سنجو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کی جو منا بھائی کے کامیاب سین میں سنجے دت کی جگہ نظر آئے۔

یاد رہے کہ منا بھائی ایم بی بی ایس 15 سال قبل ریلیز ہوئی تھی، جس میں سنجے دت کے کام کو خوب سراہا گیا تھا۔

اور اب سنجے دت کی زندگی پر ریلیز ہونے والی فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور دوبارہ منا بھائی کے کردار کی یادیں تازہ کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے منا بھائی کے یادگار سین کو رنبیر کپور کے ساتھ تبدیل کرکے دوبارہ ریلیز کیا، جس میں یہ پہچاننا بےحد مشکل ہورہا ہے کہ اس سین میں رنبیر کپور ہیں یا خود سنجے دت ہی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ’سنجو‘ میں رنویر کو کاسٹ کرنے کے خیال پر رنبیر کا ردعمل

خیال رہے کہ اداکار رنبیر کپور اپنے ایک انٹرویو میں بھی بتا چکے ہیں کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی سنجے دت کو بےحد پسند کیا، جبکہ ان کے کمرے میں سنجے دت کا ایک پوسٹر بھی موجود رہا۔

سنجو میں سنجے دت کا کردار ادا کرنے کے لیے عامر خان اور رنویر سنگھ کا نام بھی سامنے آیا، تاہم آخر میں انتخاب رنبیر کپور کا کیا گیا۔

اس حوالے سے بھی رنبیر کپور نے کہا کہ وہ بےحد خوش ہیں کہ انہیں سنجے دت بننے کی آفر موصول ہوئی۔

فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور کے علاوہ منیشا کوئرالا، دیا مرزا، انوشکا شرما، بومن ایرانی، سونم کپور، پریش راول اور وکی کوشل کام کرتے نظر آئیں گے۔

فلم رواں ماہ 29 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024