• KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:45pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:17pm
  • ISB: Asr 4:37pm Maghrib 6:23pm
  • KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:45pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:17pm
  • ISB: Asr 4:37pm Maghrib 6:23pm
Live Election 2018

سندھ: عوامی املاک پر سیاسی جماعتوں کے جھنڈے لگانا ممنوع

شائع June 22, 2018

سندھ کی نگراں حکومت نے آئندہ انتخابات 2018 کے دوران عوامی املاک پر سیاسی جماعتوں کے جھنڈے، بینرز لگانے اور وال چاکنگ کو ممنوع قرار دے دیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمٰن کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی ) سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی اور چیف سیکریٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے انتخابات 2018 کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کابینہ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات 2018 کے ضابطہ اخلاق سے متعلق مختلف فیصلے کیے گئے، جس کے تحت عوامی املاک پر جھنڈے، بینرز آویزاں کرنا اور واک چاکنگ کرنا ممنوع قرار دیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑے جلسوں اور ریلیوں کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پیز سے اجازت لینا لازمی ہوگا، اسی طرح کارنر میٹگنز کے لیے بھی متعلقہ حکام سے اجازت لینی ہوگی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی ریلی کا راستہ کم از کم 3 دن پہلے متعلقہ حکام کے ساتھ بیٹھ کر طے کرنا ہوگا۔

خبر کی مزید تفصیل:

انتخابات 2018: سندھ میں عوامی املاک پر پارٹی پرچم اور بینرز لگانے پر پابندی

رپورٹ: امتیاز مغیری

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025