• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’سنجو‘ میں رنویر کو کاسٹ کرنے کے خیال پر رنبیر کا ردعمل

شائع June 22, 2018
فلم 29 جون کو ریلیز ہوگی —۔
فلم 29 جون کو ریلیز ہوگی —۔

بولی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ میں بولی وڈ کے کئی نامور اداکار کام کرنا چاہتے تھے، جن میں سے ایک نام اداکار عامر خان کا بھی تھا۔

تاہم آخر میں یہ کردار کرنے کا موقع چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو ملا، جنہوں نے بخوبی انداز میں سنجے دت کو اسکرین پر پیش کیا۔

لیکن صرف عامر خان ہی نہیں اداکار رنویر سنگھ کا نام بھی اس فلم کی کاسٹنگ میں سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں: عامر خان نے ’سنجو‘ میں کردار کی آفر کیوں ٹھکرائی؟

حال ہی میں فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے انکشاف کیا کہ وہ فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور کی کاسٹنگ سے خوش نہیں تھے، جبکہ وہ چاہتے تھے کہ سنجے دت کا کردار رنبیر کے بجائے رنویر سنگھ ادا کریں۔

اپنے انٹرویو میں ودھو ونود چوپڑا نے کہا کہ وہ فلم میں رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے، کیوں کہ ان کے خیال میں وہ کردار کی مناسبت سے خود کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ودھو ونود چوپڑا کا کہنا تھا کہ ان کا خیال تھا کہ رنویر سنگھ نہ صرف خود کو کردار کے حوالے سے بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بلکہ ان کے اندر کرداروں کو ادا کرنے کے لیے بے پناہ جذبات بھی پائے جاتے ہیں۔

فلم پروڈیوسر کے مطابق تاہم ان کے خیال سے ہدایت کار راج کمار ہیرانی مطمئن نہیں ہوئے اور انہوں نے رنبیر کپور کو لے کر فلم کی شوٹنگ شروع کردی۔

تاہم رنبیر کپور کے مطابق وہ اس حوالے سے کچھ بھی نہیں جانتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سنجو‘ کے لیے پہلی پسند رنبیر کپور نہیں تھے

فلم ’سنجو‘ کی تشہیر کے دوران دیے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکار نے کہا کہ ’ودھو ونود کو اس قسم کا کوئی افسوس تھا یا فلم میں رنویر کو کاسٹ کرنے کی خواہش کے حوالے سے میں کچھ نہیں جانتا، میں خوش ہوں کہ یہ فلم میری زندگی میں آئی، اور یہ میری زندگی میں اس وقت آئی جب مجھے حوصلے کی ضرورت تھی‘۔

خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور رنبیر کپور کو بولی وڈ میں ایک دوسرے کا حریف مانا جاتا ہے۔

ان دونوں ہی کا نام بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ بھی جوڑا گیا ہے۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’سنجو‘ رواں ماہ 29 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024