• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

بانسری بجاتے عدنان صدیقی کی ایک اور شاندار پرفارمنس

شائع June 22, 2018

پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی صرف اداکاری میں ہی بہترین نہیں بلکہ ان کو موسیقی پر بھی کافی کمال حاصل ہے۔

عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ گلوکار عاطف اسلم کے مقبول گانے ’دل دیاں گلاں‘ کی دھن پر بانسری بجاتے نظر آئے۔

خیال رہے کہ عاطف اسلم نے یہ گانا کامیاب بولی وڈ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے لیے گایا تھا جو 2017 میں ریلیز ہوئی۔

عدنان صدیقی نے اس گانے کی دھن پر شاندار بانسری بجائی، جسے سن کر مداح جھوم اٹھے۔

مزید پڑھیں: عدنان صدیقی کی بانسری پرفارمنس

عدنان صدیقی کی یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب عدنان صدیقی کی بانسری بجاتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہو۔

اس سے قبل وہ گلوکار و اداکار بلال خان کے ساتھ بھی بانسری بجا چکے ہیں جس کی ویڈیو بلال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

اس ویڈیو میں بلال خان گٹار بجاتے جبکہ عدنان صدیقی بانسری بجاتے نظر آئے تھے۔

یہ دونوں گلوکار راحت فتح علی خان کے مقبول گانے ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ پر پرفارم کررہے تھے، جسے شائقین نے بےحد پسند کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025