• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا سام سنگ گلیکسی ایس 10 ایسا ہوگا؟

شائع June 22, 2018
گلیکسی ایس 10 کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ آئس یونیورس ٹوئٹر اکاؤنٹ
گلیکسی ایس 10 کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ آئس یونیورس ٹوئٹر اکاؤنٹ

سام سنگ کا رواں سال کا دوسرا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 تو ابھی سامنے نہیں آیا مگر 2019 کی ڈیوائس گلیکسی ایس 10 کی ممکنہ پہلی جھلک ضرور سامنے آگئی ہے، جس کا ڈیزائن دنگ کردینے والا ہے۔

اگر اس لیک کو درست مانا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ ایس 10 سام سنگ کا حقیقی معنوں میں ایج ٹو ایج اسکرین والا فون ثابت ہونے والا ہے جس کا ڈسپلے بٹنوں، سنسرز، کیمروں اور اسپیکر وغیرہ سے آزاد ہوگا۔

اسمارٹ فونز کی معلومات اور تصاویر لیک کرنے والے ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے ایس 10 کی ممکنہ تصویر لیک کی ہے۔

اسکرین کے ساتھ ساتھ اس لیک میں سام سنگ کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی بٹن سے بھی عندیہ ملتا ہے کہ یہ سام سنگ کا ہی فون ہے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق سام سنگ فون کو مکمل بیزل لیس بنانے کے لیے کافی عرصے سے فرنٹ کیمرے، ائیرپیس اسپیکر اور سنسرز کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے کام کررہی تھی۔

سام سنگ کی جانب سے اس حوالے سے ایسی ٹیکنالوجی پر کام کیا جارہا ہے جو اسکرین کے گلاس کو اسپیکر کی طرح وائبریٹ کرنے میں مدد دے سکے، تاکہ اسے ائیرپیس اسپیکر کی جگہ دی جاسکے۔

اسی طرح جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے اسکرین کے اندر فنگرپرنٹ ریڈر کو نصب کرنے کے لیے بھی کام کافی عرصے سے کیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ ایس 10 ہی پہلا ایسا فون ثابت ہوگا۔

یہ واضح نہیں کہ فرنٹ کیمرہ کہاں دیا جائے گا، اس کے لیے ویوو ایپکس کے ڈیزائن کو مدنظر رکھا جائے گا، جس میں سیلفی کیمرہ ٹوسٹر کی طرح پوپ اپ ہوتا ہے یا کوئی اور حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

امکان ہے کہ گلیکسی ایس 10 کو آئندہ سال جنوری جبکہ کمپنی کے پہلے فولڈایبل فون گلیکسی ایکس کو فروری میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024