• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کیرئیر میں زوال کے بعد کپل شرما کا حال خراب

شائع June 21, 2018 اپ ڈیٹ June 22, 2018
— فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز
— فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کپل شرما وہ نام ہے، جن کے پرستار صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی لاکھوں کی تعداد میں ہیں، مگر لگتا ہے کہ حالیہ عرصے میں سامنے آنے والی مشکلات نے ان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

گزشتہ دنوں ان کی ممبئی ائیرپورٹ پر بنائی گئی تصاویر سامنے آئیں جنہیں دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ وہی کامیڈین ہیں جن کی شخصیت کافی وجیہہ رہ چکی ہے۔

کافی عرصے بعد ممبئی آنے والے اداکار کی نئی تصاویر ٹوئٹر پر وائرل ہوگئیں کیونکہ انہیں پہچاننا کافی مشکل تھا۔

مزید پڑھیں : کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان جہاز میں ہوا کیا؟

چند دن پہلے بھی انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے بات چیت کے دوران اعتراف کیا تھا کہ وہ پہلے کے مقابلے میں کافی موٹے ہوچکے ہیں، تاہم وہ اپنے طرز زندگی میں 'مثبت تبدیلیاں' لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ جلد اسکرین میں واپسی کریں گے۔

منگل کی رات ممبئی ائیرپورٹ میں وہ ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ موٹے نظر آئے۔

فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز
فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

خیال رہے کہ کپل شرما اس وقت تک ٹی وی اسکرین پر حکمرانی کرتے رہے، جب تک ان کے ساتھی کامیڈین سنیل گروور سے ایک پرواز کے دوران لڑائی نہیں ہوگئی۔

مختلف رپورٹس کے بعد کیرئیر میں آنے والی مشکلات، ڈپریشن، الکحل کی لت اور غیر پیشہ ورانہ رویے نے ان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کیا۔

جنوری 2017 میں سنیل گروور سے لڑائی کے بعد ان کا زوال شروع ہوا اور پہلے ان کا شو کپل شرما شو بند ہوا، جس کے بعد انہوں نے خرابی صحت کی بناءپر وقفہ بھی لیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ٹی وی چینل نے ’کپل شرما شو‘بند کردیا

کچھ عرصے پہلے وہ ایک اور شو کے ساتھ واپس آئے، مگر اسے بھی چند اقساط کے بعد بند کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024