• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’سنجو‘ کے لیے پہلی پسند رنبیر کپور نہیں تھے

شائع June 21, 2018 اپ ڈیٹ June 22, 2018

بولی وڈ کے بابا سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی بائیو گرافی فلم ’سنجو‘ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے۔

’سنجو‘ کے ٹریلر اور گانوں نے فلم کی ریلیز سے پہلی ہی دھوم مچادی ہے، اور شائقین فلم میں چاکلیٹٰی ہیرو رنبیر کپور کو سنجے دت کے کردار میں دیکھ کر بہت خوش ہیں۔

اگرچہ فلمی شائقین کو رنبیر کپور کی اداکاری نے بہت محظوظ کیا ہے، تاہم اطلاعات ہیں کہ فلم کے لیے رنبیر کپور پہلی پسند نہیں تھے۔

پہلے چہ مگوئیاں تھیں کہ ’سنجو‘ میں سنجے دت کا کردار نبھانے کے لیے بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو پیش کش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے اس پیش کش کو ٹھکرادیا تھا۔

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

اب فلم کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ’سنجو‘ میں سنجے دت کا کردار نبھانے کے لیے رنبیر کپور ان کی پہلی پسند نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے ’سنجو‘ میں کردار کی آفر کیوں ٹھکرائی؟

فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے انکشاف کیا کہ وہ فلم میں رنبیر کپور کی جگہ رنویر سنگھ کو دیکھنا چاہتے تھے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ودھو ونود چوپڑا نے اعتراف کیا کہ جب فلم کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے انہیں سنجے دت کے کردار کے لیے رنبیر کپور کا نام بتایا تو وہ ناخوش ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ودھو ونود چوپڑا نے ایک اور بھارتی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فلم میں رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے، کیوں کہ ان کے خیال میں وہ کردار کی مناسبت سے خود کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

—فائل فوٹو: کوئی موئی
—فائل فوٹو: کوئی موئی

ودھو ونود چوپڑا کا کہنا تھا کہ ان کا خیال تھا کہ رنویر سنگھ نہ صرف خود کو کردار کے حوالے سے بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بلکہ ان کے اندر کرداروں کو ادا کرنے کے لیے بے پناہ جذبات بھی پائے جاتے ہیں۔

فلم پروڈیوسر کے مطابق تاہم ان کے خیال سے ہدایت کار راج کمار ہیرانی مطمئن نہیں ہوئے اور انہوں نے رنبیر کپور کو لے کر فلم کی شوٹنگ شروع کردی۔

مزید پڑھیں: سنجو‘ کے رنبیر سے سنجے دت بھی متاثر

ودھو ونود چوپڑا نے انٹرویو کے دوران یہ بھی بتایا کہ کس طرح فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے انہیں سنجے دت کی زندگی میں آنے والے واقعات سے متعلق بتایا اور پھر کس طرح ان واقعات کو فلم میں پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

واضح رہے کہ ’سنجو‘ کو رواں ماہ 29 جون کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

فلم میں جہاں رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار ادا کیا ہے، وہیں پریش راول نے سنجے دت کے والد سنیل دت اور منیشا کوئرالہ نے ان کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم میں دیا مرزا نے سنجے دت کی اہلیہ، جب کہ سونم کپور نے ان کی گرل فرینڈ اور انوشکا شرما نے ایک صحافی کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سنجو‘ کے رنبیر کو دیکھ کر لوگ سنجے بھول جائیں گے

پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کی فلم کی ہدایات راج کمار ہیرانی نے دی ہیں، فلم کے اب تک 3 گانے اور ٹریلر ریلیز کیا جاچکا ہے۔

فلم کا تیسرا گانا ’روبی روبی‘ 2 دن قبل 19 جون کو ریلیز کیا گیا تھا، اس گانے کو اے آر رحمٰن نے کمپوز کیا ہے، جب کہ اس کے بول ارشاد کامل نے لکھے ہیں۔

ششوانت سنگھ اور پوروی کوتش کی آواز میں گائے گئے اس گانے سے قبل فلم کے دوسرے گانے ’کر ہر میدان فتح‘ کو بھی رواں ماہ 9 جون کو جاری کیا گیا تھا۔

فلم کا پہلا گانا ’میں بڑھیا تو بھی بڑھیا‘ بھی رواں ماہ 2 جون کو جاری کیا گیا تھا۔

اس سے قبل فلم کا پہلا ٹریلر 30 مئی جب کہ پہلا ٹیزر 24 اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024