• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رنویر اور دپیکا کی شادی نومبر میں ہوگی

شائع June 21, 2018
—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

بولی وڈ اداکاراؤں انوشکا شرما اور سونم کپور کی شادیوں کے بعد اب شائقین کو جس اداکارہ کی شادی کا انتظار ہے، وہ ہی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون، جس کی شادی کی چہ مگوئیاں گزشتہ ایک سال سے جاری ہیں۔

اگرچہ ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ دونوں نے خفیہ شادی کر لی، تاہم بعد ازاں ایسی خبریں افواہ ہی ثابت ہوئیں۔

رواں برس مارچ میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ یی شادی 2018 کے اختتام میں ہوگی، جس کے لیے دونوں اداکاروں کے خاندان نے تیاریاں شروع کردیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اطلاعات تھیں کہ دپیکا اور رنویر کی شادی رواں برس ستمبر یا پھر دسمبر میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی کی تیاریاں شروع

تاہم اب پہلی بار دونوں اداکاروں کی شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق دپیکا اور رنویر رواں برس نومبر میں ایک ہوجائیں گے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

نشریاتی ادارے فلم فیئر کے مطابق جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں برس 10 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: رنویر اور دپیکا کی شادی میں ایک اور پیشرفت

ذرائع نے بتایا کہ دونوں اداکاروں کے گھر والوں نے شادی کے حوالے سے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔

خبر کے مطابق دپیکا اور رنویر کی شادی ممکنہ طور پر اٹلی یا پھر بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ ابھی تک شادی کا حتمی مقام طے نہیں ہوا، تاہم جوڑا شادی کی تقریب انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی طرح رکھنا چاہتا ہے، عین ممکن ہے کہ شادی کی تقریبات بھارت سمیت بیرون ملک بھی رکھی جائے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024